Advertisement

سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

خواجہ سہیل

سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک پتنگ کاٹ دی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

خواجہ سہیل منصور نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرس کی جس دوران انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا کہ خواجہ سہیل کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، انکے آنے سے پیپلزپارٹی کراچی میں مزید مضبوط ہوگی۔ خواجہ سہیل منصور ایم کیو ایم کے ایم این اے رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کہا کہ خواجہ سہیل کی شمولیت سے کراچی میں پی پی مزید مضبوط ہوگی، کراچی کی ترقی اورامن کیلئےملکرکام کرینگے

اس موقع پر سابق ایم این اے خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ اعتماد کرنے پر پیپلزپارٹی کے مشکور ہیں، امید ہے پیپلزپارٹی کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائے گی، پیپلزپارٹی نے ملک کیلئے قربانیاں دیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرسے پہلے ہی خواجہ سہیل منصور نے اپنی قومی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version