ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج
ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق چھبیس صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس بابر ستار نے تحریر کیا۔
الیکشن کمیشن نے اپنا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی درخواست قبل از وقت ہونے پر خارج کی گئی، پی ٹی آئی کو ابھی عارضی فائنڈنگ پر شوکاز جاری کیا گیا ہے، شوکاز کے جواب میں پی ٹی آئی اپنا موقف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کر سکتی ہے اور جواب میں اپنے موقف سے حقائق درست کروا سکتی ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کا فرض ہے وہ شوکاز کے جواب میں حقائق کو زیر غور لائیں، الیکشن کمیشن پہلی فائنڈنگ ہی دوبارہ لاگو کرنے کی دلچسپی کے بغیر معاملہ دیکھے۔
ضرور پڑھیں؛ ممنوعہ فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News