پنجاب پولیس کا چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

پنجاب پولیس کا چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ
پنجاب پولیس کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی بھاری نفری کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس میں چھاپہ مارا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس میں چھاپہ ، مزید پرویز الہیٰ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کے میں عدالت جاؤں گا. #BOLNews #PervaizElahi@PTIofficial @ChParvezElahi pic.twitter.com/uRc8sXo10W
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) February 1, 2023
اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس سمیت مختلف اداروں نے سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی ، سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری سحری کے وقت چوہدری پرویزالہٰی کی کنجاہ میں رہائشگاہ پر موجود تھی اور درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائشگاہ کو حصار میں لے رکھا ہے جبکہ رہائشگاہ کے ارد گرد اور باہر پولیس کی گاڑیوں کا گشت بھی جاری تھا۔
اس حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی نے بول نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بدلےلےرہی ہے اور ہمارے خلاف سراسرانتقامی کارروائی کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس عمل کے خلاف عدالت میں جائیں گے اور اب عدلیہ میں جاکر ان سے بات ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھاپے کے دوران پولیس ہماری خواتین کو ہراساں کرتی رہی ہے، محسن نقوی کواس عمل کا جواب دینا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News