Advertisement

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر داخلہ

رانا ثناء اللہ

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی سعودی عرب کے سفارتخانے سعودی سفیر عزت مآب نواف بن سعیدالمالکی سے ملاقات ہوئی جہاں سعودی سفیر نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت ہوئی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے سےمتعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور معاہدے کو حتمی شکل دے کر اسے مکمل طور پر فعال کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

اس موقع پر کہا گیا کہ سعودی نائب وزیر داخلہ اس معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس پراجیکٹ کے تحت حجاج کو آسان اور بلا رکاوٹ ایمیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی، اس منصوبے کا جلد بڑے شہروں سے آغاز کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ کے استفسار پر سعودی سفیر کی جانب سے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

Advertisement

وزیر داخلہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے مزید کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version