Advertisement

شہری گاڑی میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے جا سکتے ہیں، نمائش پر پابندی ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن

شہری گاڑی میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے جا سکتے ہیں، نمائش پر پابندی ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہری گاڑی میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے جا سکتے ہیں، نمائش پر پابندی ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں، آج سے سخت کریک ڈاؤن شروع ہوگا۔

حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے

انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، نمبر پلیٹس کا مسئلہ ہو یا ہتھیاروں کی نمائش سب پر سختی کی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہری گاڑی میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے جاسکتے ہیں، اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے، حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی عوام کو پریشانی ہو، کوئی سفارش کام نہیں آئے گی، ہر کوئی اپنا قبلہ خود ٹھیک کر لے۔

عمران خان مایوسی کا شکار ہیں

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کی طرح سندھ میں بھی جیل بھرو تحریک شروع کرو، سندھ میں کوئی گرفتاری دینے کو تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے، شرجیل میمن

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مایوسی کا شکار ہیں، عمران خان برطانیہ سے جیل بھرو تحریک شروع کریں، عمران خان جیل بھرو تحریک میں بچوں کو بھی شامل کریں، جیل بھرو تحریک کے شرکاء کو پک اینڈ ڈراپ دیں گے۔

اسلحہ لیکر چلنے اور اسکی نمائش پر پابندی عائد

Advertisement

واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ بھر میںاسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

 حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

حکومت کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق سندھ بھر میں اسلحہ لے کر چلنے پر تین ماہ کے لئے  پابندی عائد کر دی گئی، اس پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔

حکم نامے میں بتایا گیا تھا کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حکم نامے سے مستثنی ہوں گے جبکہ پولیس اور رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز پر ڈیوٹی اورز کے دوران پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version