Advertisement

پنجاب میں انتخابی شیڈول، الیکشن کمیشن اور گورنر کو جواب جمع کرانے کی مہلت

لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پرالیکشن کمیشن اور گورنر کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے صدر اظہر صدیق کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز میں عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کب کرائیں گے الیکشن؟ اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ انتخابات کرانے کے لئے تیار ہیں۔

وکیل نے کہا کہ گورنر نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیا ہے، گورنر نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہوچکی ہے، اس سے پہلے بھی معاشی صورتحال خراب تھی مگر الیکشن تو ہوئے تھے۔

Advertisement

دوسری جانب وفاقی حکومت کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ الیکشن نہیں ہوں گے، 90روز پورے ہونے میں ابھی کافی وقت ہے۔

بعدازاں گورنر کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مہلت مانگی، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کو کتنا وقت درکار ہے یہ پاکستان کا معاملہ ہے، وکیل گورنر نے کہا کہ کم از کم سات روز کس وقت درکار ہے۔

اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ملکی گیرشیڈول جاری کردیا ہے، ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے وقت معاشی صورتحال کا خیال ذہن میں نہیں آیا، اگر انہیں جواب داخل کرنے کے لئے سات دن دے رہے ہیں تو باقی 62دن بچتے ہیں۔

اس پر عدالت نے کہا کہ یہ آئینی عدالت ہے اتنے دن اس لئے دے رہی ہیں تاکہ یہ سننے کو نہ ملے کہ جواب تیار نہیں ہوسکا موجودہ حالات میں قوم کا ہر دن اہم ہےعدالت اپنی آئینی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔

عدالت نے اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج تو خوش ہو جائیں الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کے حوالے سے آپ کے ہی موقف کی حمایت کررہا ہے۔

جسٹس جواد حسن نے مزید کہا کہ معاشی مسائل اپنی جگہ آئین میں جگہ جگہ وقت پر انتخابات کا لکھا ہے اس حوالےسے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے فیصلے بھی موجود ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور گورنر کو تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version