عوام پاکستان کو بچانے کیلئے سر پر کفن باندھ کر باہر نکلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، مسرت چیمہ

عوام پاکستان کو بچانے کیلئے سر پر کفن باندھ کر باہر نکلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، مسرت چیمہ
مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام پاکستان کو بچانے کیلئے سر پر کفن باندھ کر باہر نکلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسرت چیمہ نے کہا کہ ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ثابت قدم ہے، ظلم و جبر نے تحریک انصاف کو کندن بنا دیا ہے، خان کی مقبولیت کا گراف مزید اوپر جاتا جا رہا ہے۔
ہمیں معلوم ہے گرفتاریاں ان کا آخری حربہ ہے
مسرت چیمہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک جماعت کے بغض میں جانبدارانہ اقدامات سے خود کو بے وقعت کر لیا ہے، ہمیں معلوم ہے گرفتاریاں ان کا آخری حربہ ہے، اس لیے از خود جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے، ان شا اللہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد ملک کی سمت کا تعین کر دے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب واضح فیصلہ ہو جائے گا یہاں مافیاز کا راج رہے گا یا ملک کے اصل وارثوں عوام کا راج ہو گا۔
ظلم و جبر نے تحریک انصاف کو کندن بنا دیا ،عمران خان کی مقبولیت کا گراف مزید اوپر جارہاہے. الیکشن کمیشن نے ایک جماعت کے بغض میں جانبدارانہ اقدامات سے خود کو بے وقعت کر لیا ہے. ہمیں معلوم ہے گرفتاریاں ان کا آخری حربہ ہے ،اس لئے از خود جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 9, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News