ایم کیو ایم پاکستان نے 12 فروری کا دھرنا مؤخر کردیا

ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست پر 12 فروری کا دھرنا مؤخر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج گورنرسندھ وفاق کا ایک اہم پیغام لے کر آئے تھے، ہمارا مطالبہ کراچی کو اس کا حق واپس دلانے کا ہے، ہم نے جو قدم اٹھایا بہت مجبوری میں اٹھایا ہے، اس شہر میں دھرنا دینے کا اگر کسی کو حق ہے تو وہ ہمارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی مفاد کو ترجیح دی ہے اپنی سیاسی ضروریات کو نہیں، آج رات ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی مشاورت سے فیصلہ کرے گی، امن مشقیں جیسے ہی مکمل ہوں گی اس کے بعد دھرنے کی نئی تاریخ کا فیصلہ کرلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے حق سے دستبردار ہو کر ملک کے مفاد کو مقدم رکھا، ہم نے پاکستان کی خاطر اپنے حق سے دستبردار ہو کر فیصلہ کیا ہے جبکہ ماضی میں کئی جماعتوں نے ملکی مفاد کو پس پشت ڈال کر اپنا سیاسی ایجنڈا جاری رکھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے حالات میں ہونیوالے انتخابات غیر قانونی اور غیر آئینی تھے، اس انتخابات کے بعد ہمارا مطالبہ اب بھی نمائندگی کے حق کو حاصل کرنا ہے، سندھ حکومت کی غیر سنجیدگی دیکھ کر ہم نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
ایم کیو ایم کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد سب سے پہلے پاکستان ہے، آج تک کراچی پاکستان کا معاشی صنعتی اور نظریاتی دارالحکومت ہے، اس کے امن سے پاکستان کا امن وابستہ ہے، کراچی کی ترقی سے ملک کی ترقی جڑی ہے، یہ ہمارا مطالبہ نہیں ہے بلکہ اس شہر کا مطالبہ ہے کہ نئی حلقہ بندیاں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں؛ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کو تیار، دھرنا مؤخر کئے جانے کا امکان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

