Advertisement

پارٹی پالیسی کیخلاف بیان بازی کا معاملہ، مریم نواز نے کیپٹن (ر) صفدر کی سرزنش کردی

مریم نواز

پارٹی پالیسی کیخلاف بیان بازی کا معاملہ، مریم نواز نے کیپٹن (ر) صفدر کی سرزنش کردی

پارٹی پالیسی کیخلاف بیان بازی کے معاملے پر مریم نواز نے کیپٹن (ر) صفدر کی سرزنش کردی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے انٹرویو پر مسلم لیگ نون کی قیادت ناراض ہے جبکہ چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے کیپٹن صفدر کی سرزنش کی گئی جبکہ پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی سے بھی روک دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے ہدایت کی رہنما بیان دیتے ہوئے پارٹی پالیسی کو مد نظر رکھیں اور جو پارٹی پالیسی سے ہٹ کر چلے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کو اس پہلے بھی پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر شوکاز ہوچکا ہوا ہے تاہم مریم نواز جلد بطور چیف آرگنائزز پارٹی پالیسی کا ہدایت نامہ بھی جاری کریں گی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم خیبرپختونخوا کا اجلاس  آج منعقد ہو جس کی صدارت سینئر نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی۔

Advertisement

اجلاس میں بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری پہچان آئین، اخلاق اور جمہوری اقدار ہیں، گالم گلوچ کا حصہ نہ بنیں، دلیل ،تہذیب اور سچائی سے جواب دیں ۔

انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے، مہذب اور ذہین نوجوانوں کو سوشل میڈیا ٹیم میں آگے لائیں اور نوجوان سوشل میڈیا کو معاشرے میں مثبت سوچ پھیلانے کا ذریعہ بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version