Advertisement

ہمیں اپنی ویلیو ایڈڈ زرعی مصنوعات ایکسپورٹ کرنی ہوں گی، احسن اقبال

احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ویلیو ایڈڈ زرعی مصنوعات ایکسپورٹ کرنی ہوں گی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کی زرعی ترقی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، کوئی بھی سیکٹر اگر دور جدید کے تقاضوں کو نہیں اپنائے گا تو وہ پیچھے رہ جائے گا۔

ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے

انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، اگر ہم اسمارٹ ایگری کلچر اور ٹیکنالوجی کیطرف نہیں جائیں گے تو ہمیں مسائل کا سامنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب آپ کوئی اسٹرکچرل ٹرانسفرمیشن کی بات کرتے ہیں تو یہ دو تین سال میں نہیں ہوتی۔ گزشتہ 75 سال میں ایسا سیاسی استحکام نہیں آیا جس سے پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہ سکا ہو۔

Advertisement

زراعت ہمارے مستقبل کی ضمانت ہے

انکا کہنا ہے کہ زراعت ہمارے مستقبل کی ضمانت ہے، ہمیں فی کس زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے، ہمیں اپنی ویلیو ایڈڈ زرعی مصنوعات ایکسپورٹ کرنی ہوں گی، زرعی ایکسپورٹ سے بیرون زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج ہم گندم، چینی اور کپاس امپورٹ کررہے ہیں، بڑے پیمانے پر چائے امپورٹ کی جارہی ہیں، ہم پاکستان میں بھی چائے کی پیداوار کر سکتے ہیں، ہم دنیا کی بہترین چائے پیدا کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں بھی بہترین معیار کا سویا بین پیداوار کی جاسکتی ہے

انہوں نے کہا کہ ہم ملین ڈالرز کا سویا بین امپورٹ کرتے ہیں، پاکستان میں بھی بہترین معیار کا سویا بین پیداوار کی جا سکتی ہے۔ چین میں گوشت، فروٹ اور سبزیوں کی ضرورت ہے ہم یہ ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چار سال قبل میں سوچتا تھا کہ کونسا نیا پراجیکٹ شروع کرنا ہے، اب میں سوچتا ہوں کہ کس پراجیکٹ پر کٹ لگانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سخت معاشی حالات کے پیش نظر ناخوشگوار فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، احسن اقبال

Advertisement

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے تھا کہا کہ دنیا غیر متوقع حالات سے گزر رہی ہے، دنیا اور پلانٹس چیلنجز سے گزر رہے ہیں، پاکستان کے سیلاب کے بعد کئی چیلنجز درپیش ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پچھلے چھ سال سے سارک کانفرنس کا انعقاد نہیں کر سکتے، ہمیں جنگیں لڑنے کی بجائے غربت کے خلاف جنگ لڑنی چاہیے، کوئی بھی ملک بھارت کو بائی پاس کر کے تجارت نہیں کر سکتا، میری بھارت سے درخواست ہے کہ وہ اپنا چوتھا حصہ تجارت کے لئے کھول دے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاکستان اور بھوٹان جیسے ممالک میں اِنکم غربت کم ہے مگر دیگر غربت زیادہ ہے، حکومت پاکستان کی ایس ڈی پی کے اہداف حاصل کرنا ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے، احسن اقبال

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version