معاشی بہتری کاحل پی ڈی ایم کی رخصتی ہے، خرم شیر زمان

لوگوں کو روٹی کیلئے ترسانے پر حکومت کو شرم آنی چاہیئے، خرم شیر زمان
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کاحل پی ڈی ایم کی رخصتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے کی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے جبکہ اسحاق کے ان مزاحیہ اعلانات سے عوام کےآنسو نہیں پوچھے جا سکتے ہیں۔
پیٹرول کی قیمتوں میں 5روپے کی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے،اسحاق کےمزاحیہ اعلانات سےعوام کےآنسو نہیں پوچھےجاسکتے،جتنی اسپیڈ سے قیمتیں بڑھائی گئیں اس تیزی سےکم نہیں کی جارہی،اسحاق کی نالائقی پر موڈیز نےپاکستان کےڈیفالٹ ہونے کا عندیہ دیدیا ہے،معاشی بہتری کاحل PDMکی رخصتی ہے
Advertisement— Khurrum Sher Zaman 🇵🇰 (@KhurumSherZaman) February 28, 2023
انہوں نے کہا کہ جتنی اسپیڈ سے قیمتیں بڑھائی گئیں اس تیزی سے کم نہیں کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ جعلی حکومت کو گھر بھیجنا عوام کی ضد ہے، خرم شیر زمان
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ اسحاق کی نالائقی پر موڈیز نے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا عندیہ دیدیا ہے جبکہ معاشی بہتری کا حل صرف پی ڈی ایم کی رخصتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

