Advertisement

ہم ری برانڈڈ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑرہے ہیں، علی زیدی

علی زیدی

ہم ری برانڈڈ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑرہے ہیں، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم ری برانڈڈ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 244 میں 2018 میں الیکشن لڑا تھا، ابھی جو ضمنی انتخاب ہونے جارہے ہیں، آج پھر اسی حلقے میں انتخاب لڑ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 43 حلقوں پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کل الیکشن کمیشن گئے تھے، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔

علی زیدی نے کہا کہ 99.9 فیصد وہ کیسز تھے جن میں فارم 11 میں امیدوار جیتا ہوا تھا، کہیں ایک لگا کر ہزار بنا دیا، کچھ پر نوٹس بھی لیا گیا ہے، کسی میں ووٹوں کو مسترد کے جتوا دیا گیا، اتفاقاً پیپلز پارٹی ہی وہیں سے کامیاب ہوئی ہے۔

ہمیں الیکشن کمیشن سے امید ہے

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن سے امید ہے، الیکشن کمشنر بہت حیران تھے، وہ آر او ز سے پوچھ رہے تھے، ہمیں امید ہے کہ اس طرح کی چیزیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم آخری گیند تک لڑتے ہیں، علی زیدی

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کے جو نیچے لوگ تھے ان کو شفافیت رکھنی پڑے گی، کوئی ایسی دھاندلی دیکھی ہی نہیں گئی تھی، اگر ایسا ہی الیکشن کرانا ہے تو اپنی مرضی کے چن لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جن یوسیز پر اعتراض کیا ہے وہ زیادہ تر پیپلز پارٹی کے خلاف ہے، ہم نے اپریل 2022 میں استعفیٰ دیے تھے۔

ضمنی الیکشن ثابت کردیں گے ہمارا ووٹ بینک ہے

علی زیدی نے کہا کہ عمران خان پہلے ہر حلقے سے فارم جمع کراتے تھے، ہم ری برانڈڈ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑرہے ہیں، یہ سنجیدہ لوگوں کی مختلف ایم کیو ایم ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: بلدیاتی انتخابات؛ نتائج مستردکرتے ہیں، الیکشن کمشنر استفعٰی دیں، علی زیدی

انکا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن ثابت کردیں گے کہ ہمارا ووٹ بینک ہے، جنھوں نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا وہ 85فیصد مینڈیٹ کا حصہ ہے،  بلدیاتی الیکشن میں زبردستی پولیس کے ذریعے 15فیصد ٹرن آؤٹ کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ایک لاکھ ٹینٹ ترکی بھیج رہی ہے، اپنے لوگ کھلے آسمان کے نیچے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version