پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کے سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئِی اے ای اے کا دورے کے دوران پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے باتیں محض قیاس آرائِیاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں واضح کیا کہ ڈی جی آئی اے ای اے نے پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان کے نیوکلیر پروگرام کے حوالے سے کوئی معاملہ زیر غور نہیں، پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کا معاملہ ایجنڈا پر ہے نہ ہی اس پر کوئی بات ہوئی، ایک اس حوالے سے باتیں گمراہ کن، بے بنیاد اور پروپیگنڈہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائیوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان کے اپنے ہمسائیوں سے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان قریبی تاریخی نعلقات ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکہ درمیانی سطح کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور واشنگٹن میں جاری ہے جس میں وسیع علاقائی اور عالمی تناظر میں دفاعی اور سیکورٹی تعاون سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے اعلان کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک چولیٹ آج سے ایک انٹرایجنسی وفد کے ساتھ تین روزہ دورے پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
اس دورے میں دوطرفہ شمولیت کے عمل پر توجہ مرکوز کی جائے گی جسے تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، صاف توانائی، صحت، سلامتی، تعلیم اور دیگر مشترکہ ترجیحات میں ادارہ جاتی شکل دی گئی ہے۔
سیلاب کی بحالی اور بحالی پر امریکہ کے ساتھ طویل المدتی تعاون پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
انہوں نے ترکی اور شام کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان کی انسانی امداد کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ اب تک 12 پروازیں، 21 این ایل سی ٹرک ترکی اور 2 پروازیں اور 12 ٹرک شام روانہ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن ہر ایران سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کی کہانی ایک پرانی کہانی ہے۔روسی سفیر کے انٹرویو ہمارے علم میں ہے, روسی سفیر کا بیان ان کی ذاتی آرا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئِی اے ای اے کا دورہ کے دوران پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے باتیں محض قیاس آرائِیاں ہیں ۔ پاکستان سے یوکرائن کو اسلحہ کی سپورٹ کے الزامات بے بنیاد قرار
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت میں بی بی سی کے دفاتر پر بھارتی چھاپے آزادی صحافت پر حملہ ہے جبکہ پاکستان آزادی صحافت پر یقین رکھتا ہے اور بھارت میں آزادی صحافت پر دباؤ ڈالنا افسوسناک عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بلا روک ٹوک جاری ہیں، پاکستان صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتا رہتا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کا مطالبہ کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News