Advertisement

کراچی میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب زمین میں دفنایا گیا اسلحہ بھاری تعداد میں برآمد کیا گیا ہے جس میں تیس بور پستول ، شاٹ گن موجود ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر حسن سردار نیازی کا کہنا ہے کہ اسلحہ چھ بوریوں میں ملا ہے جس میں 64 شارٹ گن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے خطرے میں سیاست نہیں کھیلنی چاہیئے، گورنر سندھ

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ 16 پستول ایک میٹل ڈیٹیکٹر ایک وائرلیس میٹرولا سیٹ بھی ملا ہے تاہم تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ اسلحہ کس کا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ایس آئی یو کی کارروائی کے باعث شہر کراچی میں دہشتگردی کا بڑ امنصوبہ ناکام بنادیا گیا تھا۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ایک ہزار ڈیٹونیٹرز، دو کوائل برآمد کئے گئے ہیں جو کہ کراچی میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دھماکہ زبیح اللہ خیز مواد پشاور سے کراچی لایا تھا  جبکہ دہشت گردوں کا ایک ساتھی پنجاب میں پہلے ہی گرفتار ہوچکا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version