Advertisement

امن وامان سے کسی کو نہیں کھیلنے دیں گے، آئی جی خیبرپختونخوا

آئی جی کے پی

امن وامان سے کسی کو نہیں کھیلنے دیں گے، آئی جی خیبرپختونخوا

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ نے کہا ہے کہ امن وامان سے کسی کو نہیں کھیلنے دیں گے۔

آئی جی کے پی معظم جاہ نے پشاور خودکش حملے سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی میں خودکش حملہ آور کو پہچان لیا، حملہ آور پولیس وردی میں مرکزی دروازے سے اندر داخل ہوا، جیکٹ اور ماسک پہنا ہوا تھا، وردری کی وجہ سے چیک نہیں کیا جاسکا۔

ہشتگردوں کے نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے ہیں

انہوں نے کہا کہ میں نے خودکش حملہ آور کو ڈھونڈ لیا ہے، حملہ آور موٹرسائیکل خراب دکھا کر پیدل پولیس لائن میں داخل ہوا، حملہ آور 12بجکر 37منٹ پر داخل ہوا، حملہ آور اکیلا نہیں پیچھے پورا نیٹ ورک تھا، نیٹ ورک حملہ آور کی ریکی کر رہا تھا۔

معظم جاہ نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے جیکٹ، ہیلمٹ اور ماسک پہنا ہوا تھا، حملہ آور موٹرسائیکل پر آیا، چیسز نمبر ٹریس کرلیا، موٹرسائیکل انجن کے چیسز نمبر مٹانےکی کوشش کی گئی۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے بال بیئرنگ ملے ہیں، 20 ہزار کالز کی جیوفینسنگ کرنی ہے تھوڑا ٹائم دیں، پشاور میں سیف سٹی نہیں، سی سی ٹی وی حاصل کررہے ہیں۔

Advertisement

آئی جی کے پی نے کہا کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے ہیں، کے پی پولیس کے ساتھ ظلم کرنے والے نیٹ ورک کے قریب ہیں۔

معظم جاہ نے کہا کہ امن وامان سے کسی کو نہیں کھیلنے دیں گے، عوام کے جان ومال کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس چیکنگ کیلئے گاڑی روکے گا تو آئی جی کو رکنا پڑے گا، پولیس آئی جی کی گاڑی بھی چیک کرسکتی ہے، پولیس نے میری گاڑی کی بھی چیکنگ کی۔

ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، لڑنے کیلئے تیار ہیں

انکا کہنا ہے کہ اپنے بچوں سے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کا حلف لیا، ایک ایک شہید کے گھر میرے افسر گئے، ہرقسم کی مدد کی، ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

آئی جی کے پی نے کہا کہ عدم تحفظ کا سازشی بیانیہ اب ختم ہونا چاہیے، جنگ میں نقصان ہوتا ہے اور کرتے بھی ہیں، اپنے بچوں کو بتایا دشمن سے بدلہ لینے اور ڈھونڈنے کا راستہ موجود ہے۔

Advertisement

معظم جاہ نے کہا کہ میرے بچے کسی سے تحفظ نہیں مانگیں گے، میرے بچوں کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے لیا ہوا ہے، میرے بچے ملکی سلامتی کا تحفظ کریں گے۔

دہشتگرد کا پولیس یونیفارم میں آنا میری کوتاہی ہے

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد مسجد کی پوری جگہوں سے واقف نہیں تھا، دہشتگرد کا پولیس یونیفارم میں آنا میری کوتاہی ہے، دھماکے میں میرے بچوں کی نہیں میری کوتاہی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پشاور میں ڈرون حملہ نہیں ہوا، کے پی پولیس نے کسی شہید کا بدلہ نہیں چھوڑا نہ چھوڑیں گے، شہید کا قاتل یا تو مارا گیا یا قانون نے سخت سزادی۔

اپنے بچوں کی لاشوں پر سیاست نہیں کرنے دونگا

آئی جی نے کہا کہ اپنے بچوں کا بدلہ لینے کی پوری کوشش کروں گا، مشکلات پیدا نہ کریں، اپنے بچوں کیلئے ہمیں کچھ کرنے دیں، میرے بچوں کی لاشوں پر سیاست نہ کریں، اپنے بچوں کی لاشوں پر سیاست نہیں کرنےدوں گا۔

Advertisement

معظم جاہ نے کہا کہ میرے بچوں کو احتجاج پر اکسانا زیادہ تکلیف دہ ہے، میرے جوانوں کو سڑکوں پر لانے کی سازش برداشت نہیں کرسکتا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پشاو ردھماکے کے بعد ہر کوئی سائنسدان بنا ہوا ہے، ہماری تکالیف میں اضافہ کرنا چھوڑدیں، شہداء کے قاتلوں کو ڈھونڈ کر قرار واقعی سزادیں گے۔

انکا کہنا ہے کہ سازشوں سے ہمارے جوانوں کو سڑکوں پر لانا برداشت نہیں کرسکتا، ہمارے بچوں کو احتجاج پر اکسانا ہماری تکلیف میں اضافہ کررہا ہے۔

ایک ایک شہید کا بدلہ لیں گے

آئی جی کے پی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے مسائل کو سمجھا جائے، قربانیاں رائیگاں نہیں ہونے دیں گے، ایک ایک شہید کا بدلہ لیں گے۔

معظم جاہ نے مزید کہا کہ پشاور دھماکے کے بعد سب تکلیف کی حالت میں ہیں، ہماری تکالیف میں اضافے کے بجائے مرہم رکھا جائے، ہم نے وردی ضرور پہنی ہے لیکن ہم بھی انسان ہیں، ہمارے بھی بچے ہیں، ہمیں بےحس نہ سمجھا جائے، ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گردوں کے ماسٹرمائنڈ اور سہولت کاروں کو ڈھونڈیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر داخلہ سندھ سے محسن نقوی اور شرجیل میمن کی تعزیتی ملاقات
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version