پی ڈی ایم والے انتخاب سے کب تک بھاگیں گے، مراد سعید

پی ڈی ایم والے انتخاب سے کب تک بھاگیں گے، مراد سعید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے انتخاب سے کب تک بھاگیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور محمود خان چکدرہ پہنچے اور ریلی میں مختلف اضلاع سے آئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
مراد سعید نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چکدرہ میں شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے سخت پریشان ہیں، پی ڈی ایم والوں کو کہتا ہوں کب تک بھاگتے رہو گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں عوام کو ریلیف دیا تھا، عمران خان کے دورمیں ہر طرف امن تھا، محمود خان نے اپنے دور حکومت میں عوام کی خدمت کی۔
دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے بھی چکدرہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کے پی کا پسماندہ علاقہ تھا، مالاکنڈ ڈویژن کے لیے ہم سے جو ہوسکا وہ کیا۔
تحریک انصاف کے رہنما محمود خان نے مزید کہا کہ مختلف اضلاع سے آئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News