Advertisement

ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کل سماعت کے لیے مقرر

رشد شریف

ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کل سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے معروف صحافی اور بول نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ دن ایک بجے کورٹ نمبر ایک میں سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی اسپیشل جے آئی ٹی سے یو اے ای اور کینیا میں تحقیقات پر رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

چند ہفتے قبل پاکستان کے معروف صحافی اور بول نیوز کے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس میں قائم جے آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ گئی تھی۔

خیال رہے کہ جے آئی ٹی 12 جنوری کو دبئی روانہ ہوئی تھی اور ایک ہفتے انکوائری کے بعد جے آئی ٹی کینیا روانہ ہوئی تھی۔

دبئی میں ٹیم کی جانب سے ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات لی گئی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پانچ رکنی اسپیشل جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اویس احمد سربراہی کررہے تھے جبکہ دیگر افسران میں آئی بی سے ڈپٹی ڈی جی ساجد کیانی، آئی ایس آئی سے گریڈ بیس کے محمد اسلم شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات، اسپیشل جے آئی ٹی دبئی پہنچ گئی

اس کے علاوہ ایف آئی اے سے ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین سید، ایم آئی سے محمد افضل شامل ہیں جبکہ پانچ رکنی ٹیم کے علاوہ مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر محمد شہباز بھی دبئی اور کینیا میں ٹیم کے ہمراہ تھے۔

یاد رہے کہ ارشد شریف پر پاکستان میں جگہ تنگ کردی گئی تھی جس پر انہیں ملک چھوڑنا پڑا تھا، انہیں کینیا میں انتہائی مشکوک انداز سے قتل کرادیا گیا تھا تاہم ان کی والدہ نے عدالت میں ملزمان کے خلاف مقدمے کی درخواست بھی پیش کررکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version