گورنر پنجاب سے چودھری شافع کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو

گورنر پنجاب سے چودھری شافع کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران تعلیم سمیت ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں پشاور پولیس لائنز مسجد خودکش دھماکے کی مذمت کی گئی اور یہ اعادہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ہم سب کو ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
چودھری شافع حسین نے اس موقع پر کہا کہ جمہوری اقدار کے فروغ اور آئین کی بالادستی سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے، تعلیمی شعبے میں آئی ٹی اور ٹیکنکل ایجوکیشن کا فروغ وقت کی ضرورت ہے،وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں میں فنی تعلیم کے فروغ کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور چانسلر اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے درمیان روابط مضبوط کرنے کے لیے کنسورشیم بنایا ہے، ملک میں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔
ضرور پڑھیں؛ گورنر پنجاب نے الیکشن کمیشن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

