وزیر اعظم نے تھانہ ننکانہ صاحب میں ایک شخص کے ماورائے قانون قتل کا نوٹس لے لیا

حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے تھانہ ننکانہ صاحب میں ایک شخص کے ماورائے قانون قتل کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ننکانہ صاحب کے ایک پولیس اسٹیشن میں ہجوم کی جانب سے ایک گرفتار شخص پر تشدد کے بعد قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ابتدائی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پولیس نے پرتشدد ہجوم کو کیوں نہ روکا؟ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جانا چائیے۔ کسی کو قانون پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ امن وامان کے ذمہ داروں کی پہلی ترجیح امن ہی ہونا چاہیے۔
ضرور پڑھیں؛ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکی کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اعظم
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

