Advertisement

کسی بھی ویب سائٹ کی بندش سے قبل وزارت آئی ٹی سے مشاورت لازمی ہو گی، امین الحق

امین الحق

کسی بھی ویب سائٹ کی بندش سے قبل وزارت آئی ٹی سے مشاورت لازمی ہو گی، امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ کسی بھی ویب سائٹ کی بندش سے قبل وزارت آئی ٹی سے مشاورت لازمی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وکی پیڈیا کی بندش پر وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی زیر صدارت وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

سید امین الحق نے اس موقع پر کہا کہ ویب سائٹ بندش کا مطلب ڈیجیٹل دنیا سے رابطہ منقطع اور سماجی ومعاشی نقصان کرنا ہے، ہم ایسے کسی بھی اقدام کے مخالف ہیں جس سے ملک کی تعمیر و ترقی کا عمل مفلوج ہوتا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام میں شعور بیدار کیا جائے کہ وہ غیر اخلاقی اور مذہبی منافرت پر مشتمل ویب سائٹس کا وزٹ نہ کریں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی اے حکام کسی جانب سے ملنے والی ہدایات پر وزارت قانون و انصاف سے تجویز طلب کر سکتے ہیں، قانون میں ایسی ترامیم کی ضرورت ہے جس سے ویب سائٹ کی مکمل بندش کوئی نہ کر سکے۔

Advertisement

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پروکی پیڈیا کو کھولنے اور مستقبل میں ایسے اقدامات کی روک تھام کی تائید کرتے ہیں۔

اجلاس میں وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، سیکریٹری آئی ٹی محسن مشتاق، ممبر لیگل، ممبر ٹیلی کام اور پی ٹی اے حکام نے شرکت کی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version