ماہ رمضان میں مزید مہنگائی کا فیصلہ ،عوام خریداری سے محروم

ماہِ رمضان میں کمپنیز اور دکانداروں نے مزید مہنگائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تیل اور گھی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے جوعوام کی قوتِ خرید سے باہر ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہِ رمضان کی آمد سے قبل ہی تیل کی قیمتیں آسمان تک پہنچادی گئی ہیں جس کے بعد عوام خریداری سے محروم ہوگئے ہیں۔
تیل کی قیمتوں کو بڑھا کرعوام کی پہنچ سے دور کردیا گیا ہے، عوام کا شکوہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ برانڈڈ تیل ایک لیٹر پائوچ 660 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچادیا گیا ہے اور اس وقت مارکیٹ میں مختلف برانڈڈ تیل کی قیمتیوں میں 620 سے 660 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
گھی کی قیمت میں بھی 600 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہےعلاوہ ازیں اس وقت مارکیٹ میں دالیں پہلے ہی مہنگی فروخت کی جارہی ہے جن میں ماش کی دال 420 روپے، کھڑے مسور کی دال 260 روپے اور مسور کی دال بھی 260 روپے کے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔
اس حوالے سے دوکان داروں کا کہنا ہے کہ رمضان میں قیمتیں مزید بڑھیں گی کیونکہ کمپنیز انھیں مہنگا دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ
- Advertisement
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

