Advertisement

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی کا ہمارے لیے رویہ متعصبانہ ہے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ

چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی کا مسلم لیگ (ن) کے لیے رویہ متعصبانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن نواز شریف کے خلاف مقدمے میں نگران جج رہے، ان سے انصاف کی توقع نہیں جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی آڈیو لیک کا ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آچکا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ان دونوں ججز کی غیرجانبداری پر سوال اٹھ چکا ہے۔ دونوں جج نواز شریف، شہباز شریف سے متعلق درجنوں مقدمات میں مخالفانہ فیصلے دے چکے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاناما، پارٹی لیڈرشپ، پاک پتن الاٹمنٹ کیس، رمضان شوگر ملز کے مقدمات اس فہرست میں شامل ہیں۔ قانون اور عدالتی روایت ہے کہ متنازعہ جج متعلقہ مقدمے کی سماعت سے خود کو رضاکارانہ طور پر الگ (ریکیوز) کر لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ فریق کی درخواست پر بھی متنازعہ جج بینچ سے الگ کر دیے جانے کی روایت ہے، مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم دونوں ججوں کو نواز شریف اور پارٹی کے دیگر راہنماؤں کے مقدمات کی سماعت کرنے والے بینچوں سے الگ ہونے کا کہے گی، دونوں ججوں سے کہا جائے گا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے مقدمات نہ سنیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version