Advertisement

پاک فضائیہ کے 08 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی، ترجمان پاک فضائیہ

پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے 08 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی، ترجمان پاک فضائیہ

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے 08 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی کر دی گئی ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق ترقی پانے والے ائیر آفسران میں ائیر وائس مارشل عمران قادر، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف، ائیر وائس مارشل شہریار خان اور ائیر وائس مارشل نعمان وحید شامل، ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، ائیر وائس مارشل ابوذر خان، ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم اور ائیر وائس مارشل غلام شبیر شامل ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ائیر وائس مارشل عمران قادر ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ کے ایڈوائزر برائے آپریشنز آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن سیل کے عہدے پر فائز ہیں۔

ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (سیفٹی) کے عہدے پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ ایئر وائس مارشل شہریار خان چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر اور ایک ریجنل ائیر کمانڈ میں سینیئر اسٹاف آفیسر رہ چکے ہیں۔

ائیر وائس مارشل نعمان وحید نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (پلانز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنل ریسرچ اینڈ انیلسس) اپنی خدمات سر انجام دیں جبکہ ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، میراج ری بلڈ فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر  اور پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں بطور کمانڈنٹ (ٹیک) تعینات رہے۔

Advertisement

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل ابوذر خان ائیر کرافٹ ری بلڈ فیکٹری میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر تعینات رہے جبکہ ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ویپنز انجینئرنگ) کے عہدے پر فائز رہے۔

ائیر وائس مارشل غلام شبیر، ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (ٹریننگ ایئرمین اینڈ سویلینز) تعینات رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version