Advertisement

مہنگائی کی تباہی سے بچنے کیلئے انتخابات کرانے ہونگے، بابر اعوان

بابر اعوان

پنجاب اور کے پی کے کا الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی، بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی تباہی سے بچنے کیلئے انتخابات کرانے ہونگے۔

ماہر قانون بابر اعوان نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی تحلیل کے بعد گورنر کو انتخابات کی تاریخ دینا ہوتی ہے، گورنر پنجاب اور کے پی نے آئین توڑا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے انتخابات کسی طرح ملتوی ہوجائیں، لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق انتخابات ہونے چاہئیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت منی بجٹ کی صورت میں ایٹم بم گرائے گی، منی بجٹ ایٹم بم ہوگا، سب کا جینا مشکل ہوگیا، مہنگائی کی تباہی سے بچنے کیلئےانتخابات کرانے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ مہنگائی کا ایٹم بم ثابت ہوگا

Advertisement

بابر اعوان نے مزید کہا کہ انتخابات نہ کرانے کی فرمائش کرنے والوں کو پیچھے ہٹنا ہوگا، عدالتی احکامات پر عملدر آمد نہ کرنے والوں کو گرفتار کرنا چاہیے، عدالتی حکم نہ ماننے پر آرٹیکل6 کے تحت ٹرائل ہونا چاہیے۔

الیکشن کمیشن اور گورنر کا الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے کا معاملہ

دوسری جانب الیکشن کمیشن اور گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آج جوابی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے سر جوڑیں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے کے بعد زمان پارک میں ہوگا جس کی صدارت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کی تاریخ نہ دیے جانے کے حوالے سے آئین پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکمت عملی تیار کی جائے گی اور حکومت، الیکشن کمشن اور گورنر پر دباؤ بڑھانے پر مختلف اپشنز پر غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 90 روز میں انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے

Advertisement

علاوہ ازیں اجلاس میں آئین بچؤو تحریک کے خدو خال پر بھی مشاورت ہوگی اور تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر ابتک کی پیش رفت کے بارے میں بھی تافلہ خیال کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی آپشنز پر بھی غور ہوگا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مشاورت اجلاس میں مختلف ائینی و قانونی تجاویز پیش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version