Advertisement

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف انتقال کر گئے

پرویز مشرف

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف انتقال کر گئے

سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف دبئی کے نجی اسپتال میں کافی عرصے سے زیر علاج تھے، انکا انتقال امریکن اسپتال دبئی میں ہوا۔

Advertisement

پرویزمشرف 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی اور بعد میں ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔

سابق صدر پرویز مشرف نے 1961 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور انہوں نے بعد میں اسپیشل سروسز گروپ میں شمولیت اختیار کی۔

پرویزمشرف نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا تاہم پرویزمشرف 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے انہوں نے 1999 میں مارشل لاء نافذ کر کے چیف ایگزیکٹو کاعہدہ سنبھالا۔

سابق صدر پرویز مشرف اپریل 2002 میں ریفرنڈم کرا کر باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے اور 2004 میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5سال کیلئے باوردی صدر منتخب ہوئے۔

پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہو کر بیرون ملک چلے گئے تھے تاہم پرویز مشرف بول نیوز پر’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ پروگرام بھی کرتے رہے۔

Advertisement

سروسز چیفس کا اظہار افسوس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) اور تمام سروس چیفس نے پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جناب سے پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا کہ تمام سروسز چیفس نے بھی سابق صدر چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف و آرمی چیف پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ انکی فیملی کو صبر جمیل اور ہمت اور مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

صدر مملکت 

Advertisement

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے سابق صدرپرویز مشرف کے ورثاء سے تعزیت کا اظہارِ کرتے ہوئے مرحوم صدر کیلئے دعائے مغفرت کی اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پرویز مشرف کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

نیول چیف

Advertisement

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ نیول چیف نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ جنرل پرویز مشرف مرحوم کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version