Advertisement

کراچی میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ

گورنر سندھ نے سرمایہ کاروں کو مدعو کرتےہوئے کہا ہے کہ کراچی میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے سازگار مواقع موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی اسلام آباد میں مراکش کے سفیر محمد کارمون سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران باہمی تجارت کے مزید فروغ، وفود کے تبادلوں، تعلیم و صحت کے شعبوں میں تعاون میں اضافے سمیت صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مراکش اسلامی تاریخ میں نمایاں اہمیت کا حامل ملک ہے، اپنی تعمیرات کے لحاظ سے منفرد اہمیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک مراکش برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور باہمی تعاون میں اضافہ سے دونوں ممالک کی معیشت کو فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ملک کے معاشی مرکز کراچی میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے سازگار مواقع موجود ہیں۔

اس موقع پر مراکش سفیر کا کہنا تھا کہ مراکش کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں اور پاکستان کے عوام نے ہمیشہ مراکش کی حمایت کی ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس کے دوران صوبے کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔

 ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کو درپیش مسائل، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں اور اس کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

کامران خان ٹیسوری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی تعمیر و ترقی میں وفاق کا تعاون اہم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version