Advertisement

وزیر خارجہ سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں ہنگری کے سفیر بیلا فزیکاس کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران  پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں مذید اضافے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے پناہ اہمیت دیتا ہے۔

وزیر خارجہ سے ڈی جی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ملاقات

Advertisement

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈی جی رفائیل ماریانوگروسی کی ملاقات ہوئی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نے اٹامک انرجی کو صحت، زراعت، صنعت اور بجلی کے شعبے میں استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دوسری جانب ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی   نے پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیتوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈی جی رفائیل ماریانو گروسی پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد میں ہیں۔

وزیر خارجہ کی اسلام آباد میں شام کے سفارت خانے میں آمد

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں شام کے سفارت خانے پہنچے اور شام کے سفیر سے پاکستان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔

وزیر خارجہ نے شام میں زلزلے سے ہونے والے قیمتی جانی اور مالی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شامی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب پر تاثرات بھی قلمبند کیے اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام شامی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version