Advertisement

چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن جاری

آفتاب سلطان

چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن جاری

چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے آفتاب سلطان کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے آفتاب سلطان کے استعفے کی منظوری دی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آفتاب سلطان کا استعفیٰ 15 فروری سے منظور کیا گیا۔

واضح رہے کہ 21 فروری کو چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے دیا تھا تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا تھا۔

Advertisement

وزیراعظم آفس نے بتایا تھاکہ آفتاب سلطان کے اصرار پر وزیراعظم نے نا چاہتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا جبکہ وزیراعظم نے آفتاب سلطان کی بطور چیئرمین نیب خدمات کو سراہا۔

Advertisement

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ چیزوں کا کہا گیا جس پر تحفظات تھے جس کی بناء پر استعفیٰ کچھ روز قبل دیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ میرا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے اور ہمارا اختتام اچھے موڑ پر ہوا کیونکہ موجودہ ماحول میں کام نہیں کرسکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہمیشہ میرٹ اور قانون کے مطابق کام کیا اور چاہتا تھا کوئی ایسا کام نہ ہو جس سے ادارے پر سوال اٹھیں۔

بعدازاں ذرائع نے بتایا تھا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کے اختیارات کم ہو گئے تھے اور چیئرمین نیب کو اختیارات کی کمی سے تحفظات تھے جبکہ دوسری جانب چیئرمین نیب پر عمران خان کے خلاف کیس بنانے کے لئے دباؤ بھی تھا۔

خیال رہے کہ آفتاب سلطا ن 21 جولائی 2022ء کو چیئرمین نیب کے عہدے پر فائز ہوئے۔ آفتاب سلطان ڈی جی آئی بی کے عہدے پر فائزرہے اورپولیس سروس گریڈ 22 کے افسر تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیا چیئرمین نیب کیسے اور کون مقرر کرے گا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version