Advertisement

پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کر دیا

پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) نے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیڈول کے مطابق 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکنان رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیں گے۔

کارکنوں کے ہمراہ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا چھ رکنی گروپ بھی گرفتاری دے گا۔گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں کارکنان اور اراکین اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا استعفوں کی منظوری کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

22 فروری کو شاہراہِ قائد اعظم لاہور پر گرفتاریاں پیش کی جائیں گی۔

Advertisement

23 فروری کو پشاور ، 24 کو راولپنڈی ،25  فروری کو ملتان  اور 26 فروری کو گوجرانولہ کے کارکنان گرفتاری دیں گے۔

27 فروری کو سرگودھا ،28 فروری  کو ساہیوال اور یکم مارچ کو فیصل آباد میں کارکنان رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے۔

22 فروری کو لاہور میں دی جانے والی رضا کارانہ گرفتاری کے لیے کارکنان کی فہرست تیار کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ

لاہور میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اراکین اسمبلی کے گروپ کے ہمراہ گرفتاری پیش کریں گے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

رضاکارانہ گرفتاری پیش کرنے والے  اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ناموں کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version