Advertisement

کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا ہی آئے گا، سعید غنی کا دعویٰ

سعید غنی

کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا ہی آئے گا، سعید غنی کا دعویٰ

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر تو پیپلزپارٹی کا ہی آئے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی میں جماعت اسلامی کی 2 نشستیں کم ہو گئیں، بلدیاتی نتائج سے مطمئن نہ ہونے والےمتعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔

جماعت اسلامی کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس جو فارم 11ہے اس میں کہیں نا کہیں مسئلہ ہے، 3یوسیز کا معاملہ الگ ہے وہاں فارم 11 کے مطابق جماعت اسلامی جیتی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے پہلے خالی نشستوں پر انتخاب کرائیں گے، الیکشن کمیشن کی یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

Advertisement

پیپلزپارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ووٹوں سے ملی

انکا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں امید وار نہیں بلکہ ایک ہی شخص 6یوسیز کیلئے گیا، پیپلزپارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ووٹوں سے ملی، کسی یوسی کا اب تک سرکاری نتیجہ نہیں ملا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے پہلے خالی نشستوں پر انتخاب کرائیں گے، الیکشن کمیشن کی یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

شہر کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کیساتھ ملکر کام کرینگے

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ 235 یوسیز پر الیکشن ہوچکے ہیں اس بنیاد پر میئر کے انتخاب کرائے جائیں، ہاؤس مکمل ہونے سے مراد مخصوص نشستوں کا مکمل ہونا ہوتا ہے۔ شہر کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کے ساتھ ملکر کام کرینگے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور ہر منایا جاتا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیتے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version