Advertisement

اس بار قربانی عوام کو نہیں حکمرانوں کو دینی ہو گی، سراج الحق

سراج الحق

اس بار قربانی عوام کو نہیں حکمرانوں کو دینی ہو گی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کے منی بجٹ کو تسلیم نہیں کرتے اس دفعہ قربا نی عوام کو نہیں حکمرانوں کو دینی ہو گی۔

وزیرآباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ میڈیا عوام کو جگانے اور شعور پیدا کرنے میں ہمارا ساتھ دے کیونکہ آپ بھی ہماری طرح عام لوگ ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں عوام کا انقلاب آجائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا مطلب ہوی ہوگا کہ عام آدمی اسمبلیوں میں پہنچے، وزیر بنے، مشیر بنے اور ان خاندانوں جہنوں نے پوری قوم کو یرغمال بنایا ہے اس سے قوم کو نجات دلائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سوئے ہوئے لوگوں کو جگانے کی کوشش کر رہے ہیں ، انہیں شعور دے رہے ہیں لیکن یہاں سیاست یرغمال ہے، یہاں میڈیا یرغمال ہے ، پولیس یرغمال ہے اور یہ سیاسی دہشتگرد ہیں جو ایسٹ انڈیا کمپنی کے بعد انگریز اور ان کے بعد مسلسل ہم پر حکمرانی کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: آج خیبرپختونخوا میں آٹا مہنگا اور موت سستی ہے، سراج الحق

Advertisement

سراج الحق نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ الیکشن کمیشن آزاد ہو تاکہ لوگوں کو آزادانہ ماحول میں ووٹ ڈالنے کا موقع ملے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والے الیکشن میں لوگوں نے جماعت پر اعتماد کا اظہار کیا اور ہمیں ووٹ دیئے لیکن آج اتنے دن گزر جانے کے باوجود بھی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور جہاں لوگوں نے اعتراضات اٹھائے ہیں وہاں تاریخ پر تاریخ اور سماعتیں ہی جاری ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ آج کوئی یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ جماعت اسلامی میں کرپشن ہے کیونکہ عوام ایک حقیقی جماعت اور انسانیت کی خدمت کرنے والی جماعت ہماری جماعت کو سمجھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں کوئی سرمایہ دار نہیں ہے اور جب تک عوام ایسے حکمرانوں کو ٹھکرائے گی نہیں تو ان کی تقدیر نہیں بنے گی اور یہی شعور ہم عام آدمی کو دیتے ہیں۔

انہوں نے  مزید کہا کہ عوام کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ سرمایہ دار اور کرپٹ جاگیردار کو ووٹ تو دیتے ہیں لیکن یہ آپ کو نچوڑتے بھی ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس وقت الیکشن کمیشن بھی بہت کمزور ہے، ان کے ساتھ نہ اپنا عملہ ہے اور نہ پیسہ ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہیئے کہ الیکشن کمیشن ہر طرح سے آزاد ہو اس کے بعد ایک شفاف الیکشن کا ہونا یقینی بن سکتا ہے ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا پاکستان ایک وفاق ہے لیکن الگ الگ وقتوں پر منعقد ہونے والے یہ انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے کیونکہ وزارت خزانہ نے بھی بتایا ہے کہ پیسے نہیں ہیں، ایسے حالات میں جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ ایک جنرل الیکشن ہی مسائل کا حل ہے اور ہم چاہتے ہیں تمام اسٹیک ہولڈر آپس میں بیٹھ کر الیکشن کے نظام پر اور شفاف الیکشن کے سسٹم پر اتفاق کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی تھی تو انہوں نے یہی کہا تھا کہ ہم مسلم لیگ کا گند صاف کر رہے ہیں اور آج جب پی ڈی ایم کی حکومت ہے تو وہ بھی یہ کہتی ہے کہ ہم پی ٹی آئی کا گند صاف کر رہے ہیں ۔

  انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھی اور آج بھی آٹے کا بحران آیا جس کا بعد میں معلوم ہوا کہ وفاقی وزیر ملوث تھا، ادویات کا بحران آیا اس کے پھچھے بھی وفاقی وزیر ہی تھا اور آج بھی جتنے بحرانوں کا سامنا ہے یہ یہ مکمل طور پر مصنوعی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہ حکمران معاشی طور پر ناکام ہوچکے ہیں ، انہوں نے اداروں کو بھی  تباہ کیا اور پوری قوم کو ایک بند گلی میں لے گئے ہیں، ان حکمرانوں کا اب کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ میری عوام سے درخواست ہے کہ وہ ایک ایسی جماعت کا انتخاب کریں جو کرپشن سے پاک ہو  جوکہ جماعت اسلامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعوے کے ساتھ کہا ہے کہ انشاء اللہ میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی صرف کرسی کیلئے ہے اسد عمر، حفیظ شیخ اسحاق ڈار وزیر خزانہ بن گئے لیکن آئی ایم ایف کے غلام رہے لیکن اب ہم حکومت کے منی بجٹ کو تسلیم نہیں کرتے اس دفعہ قربانی عوام کو نہیں حکمرانوں کو دینی ہو گی یا ان بیوروکریٹ اور سیاستدانوں کو جنھوں نے پچھترسالوں سے ملک کو کھایا اب ان کا احتساب کرنا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version