Advertisement

انتخابی ضابطہ اخلاق، الیکشن کمیشن نے سیاسی قائدین کو مشاورت کیلئے بلا لیا

الیکشن کمشین

انتخابی ضابطہ اخلاق، الیکشن کمیشن نے سیاسی قائدین کو مشاورت کیلئے بلا لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ  عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق پر سیاسی قائدین کو مشاورت کیلئے بلا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں سے مشاورتی اجلاس آج ہوگا، جس میں الیکشن کمیشن انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے مسودہ پر رائے طلب کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے 21 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو آج بلا لیا، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق پر مشاورت کے بعد تجاویز مانگے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم ایم اے، ایم کیو ایم پاکستان، ق لیگ، بی اے پی، اے این پی، پی کے میپ اور جی ڈی اے کو دعوت نامہ بھجوایا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے متعلق نیا سسٹم لانے کا فیصلہ

Advertisement

اس کے علاوہ ٹی ایل پی، جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی، بی این پی، جموری وطن پارٹی، جے یو آئی، راہ حق، پی ایم ایل ف، ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی اور عوامی مسلم لیگ کو بھی دعوت دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کو پہلے ہی بھجوا دیا تھا۔

عام انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کو 18 ارب روپے موصول

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے لئے الیکنشن کمیشن کو 18  ارب روپے جاری کردیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عام انتخابات کے لئے جاری کردہ رقم الیکشن کمیشن کو موصول ہوچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو پری الیکشن اخراجات کی مد میں رقم فراہم کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے  انتخابات میں یہ رقم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لئے تیار ہے، چیف الیکشن کمشنر

ذرائع کے مطابق دو اسمبلیاں میں الگ الیکشنز کی وجہ سے عام انتخابات پر اخراجات 10 ارب روپے سے زائد بڑھ گئے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات سے متعلق نیا تخمینہ بھجوانے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2023 کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر چکی ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق 2023 کے انتخابات پر 47 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version