Advertisement

ڈی جی سول ایوی ایشن اور ٹیم کی مبینہ کرپشن، سی اے اے کا وزیر ہوا بازی کو خط

ایوی ایشن حکام

اسلام آباد سے آنے والے مسافر کا 15 لاکھ روپے مالیت کا سامان ایوی ایشن حکام نے واپس کردیا

سی اے اے آفیسرز، ایمپلائز ایسویشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن (سی اے اے) خاقان مرتضیٰ اور ٹیم کی مبینہ کرپشن پر وزیر ہوائی بازی اور سیکریٹری ایوی ایشن کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے آفیسرز نے وزیر ہوائی بازی اور سیکریٹری ایوی ایشن کو خط میں آگاہ کیا کہ پاکستان سول ایوی ایشن کو مبینہ طور دو ہزار ارب کا نقصان پہنچایا، خاقان مرتضیٰ ڈی جی سی اے اے کی اہلیت نہیں رکھتے اور ان کو ایوی ایشن انڈسٹری کا خاطر خواہ تجربہ بھی نہیں۔

Advertisement

خط کے متن کے مطابق خاقان مرتضیٰ سربراہی میں ادارے کو مزید نقصان کا خدشہ ہے، ڈی جی سی اے اے نے جعلی لائسنس کے معاملے پر قومی ایئرلائن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

خط میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ زمین کی قبضے کو واگزار نہیں کروایا جاسکا، جس کی عدم بازیابی پر 1300 ارب سے زائد نقصان پہنچا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) سے تقریباً 300 ارب سے زائد کے بقایاجات کی وصولی میں ناکامی ہوئی جبکہ کراچی ایئرپورٹ قومی ایئرلائن کو 10 ارب کی لیز کی رقم میں نقصان ہوا۔

اس کے علاوہ ڈی جی سی اے اے کی عدم تعاون کی وجہ سے 100 سے زائد افسران و ملازمین نے عدالت سے رجوع کیا جبکہ ڈی جی سی اے اے کے خلاف 2 لینڈ کروزر سمیت ایک پراڈو کی غیر قانونی رجسٹریشن کروائی۔

خط میں درخواست کی گئی کہ ڈی جی سی اے اے کے خلاف کیس ایف آئی اے کو بھیجا جائے، تاہم معاملے کی تحقیقات ہوسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version