پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے آخری دن تفصیلی گفتگو

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے آخری دن تفصیلی گفتگو
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کے آخری دن آج بھی تفصیلی بات چیت جاری رہی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان اصلاحات کے معاملات پر اتفاق رائے ہو چکا۔
اقتصادی اور مالیاتی پالسیوں کے مسودے کو آج حتمی شکل دی جائے گی، مسودہ اگر آج حتمی شکل اختیار نہیں کرتا تو آئی ایم ایف وفد پاکستان میں مزید قیام کر سکتا ہے، مسودے پر اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آن لائن بھی جاری رہ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ حکومت نے آئی ایم ایف سے سیلاب کے اخراجات پر رعایت طلب کر لی
حکام وزارت خزانہ کے مطابق امید ہے آج ایم ای ایف پی پر معاملات طے ہو جائیں گے، ایم ای ایف پی کے فائنل ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہو گا، آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے زیادہ تر اقدامات سے مطمئن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

