Advertisement

لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 06 دہشتگرد ہلاک

دہشتگرد

لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 06 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت پولیس اور کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشتگرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو  مختلف بم حملوں اور  دہشت گردی کی ورادتوں میں ملوث دہشت گرد تھانہ ڈاڈیوالہ کے علاقہ میں موجود ہیں اور چوکی عباسہ پر حملے کا منصوبہ بنانے کی مصدقہ اطلاع ملی تھی جس پر لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کی ٹیم دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے لیے پہنچی تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر کئی اطراف سے فائرنگ شروع کر دی۔

Advertisement

پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کی، کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور فائرنگ رکنے پر پولیس نے سرچ شروع کیا تو چھ دہشت گرد ہمراہ اسلحہ لوڈ شدہ، امونیشن اور گرنیڈ ہلاک پائے گئے۔

آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد مارے گئے جن میں چار کی شناخت ضیاءاللہ عرف کوچی ولد داود، صفت اللہ عرف ڈرون ولد حیات اللہ، محیب اللہ ولد شریف اور کلیم اللہ عرف فقیر ولد امیرنواز سے ہوئی ہے جبکہ باقی ہلاک دو دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے۔

ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں اور دہشت گردی کے واقعات میں لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد پولیس چوکی عباسہ خٹک پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، پولیس کو دہشتگردوں کے منصوبہ بندی کی اطلاع ملی جس کے بعد تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں کارروائی کی گئی۔

واضع رہے گزشتہ سال نومبر میں اسی علاقہ میں دہشت گردوں نے چوکی عباسہ کی پولیس موبائل گاڑی پرحملہ کیا تھا جس میں پولیس کے چھ جوان شہید ہوہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version