سینیٹر اعجاز چوہدری جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن مقرر

سینیٹر اعجاز چوہدری جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن مقرر
چیئرمین عمران خان نے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو جیل بھرو تحریک کا فوکل پرسن مقرر کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں چیئرمین عمران خان نے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو جیل بھرو تحریک کا فوکل پرسن مقرر کیا، تقرری کا باقاعدہ نوٹیکفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا آغاز لاہور سے شروع کرنے جا رہی ہے، کارکنان جیل بھرو تحریک کے تیاری مکمل کریں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر”جیل بھرو تحریک“ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے جس کے تحت لاکھوں کارکنان اور عوام رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور پرویزالٰہی کا حکومت کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی چیئرمینکی کال پر کم و بیش 4 لاکھ افراد اکٹھےخود کو رضاکارانہ طور پر گرفتاریوں کیلئے پیش کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ہرصوبائی اسمبلی کے حلقے سے500 کارکنان گرفتاری پیش کریں گے اور فہرستوں کی تیاری مکمل ہونے کے بعد یہ فہرستیں حتمی منظوری کیلئےآئندہ ہفتے چیئرمین عمران خان کو پیش کردی جائیں گی۔
پہلے مرحلے میں مرکزی قائدین اوراراکین پارلیمان گرفتاریاں پیش کریں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 500 کارکنان جیل جانے کیلئےخود کو پیش کریں گے تاہم تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف کے ووٹرز اور عوام بھی جوق در جوق گرفتاریاں دیں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ہفتہ 4 فروری کو قوم سے اپنے خطاب میں ملک گیر ”جیل بھرو تحریک“ کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News