بلوچستان، ضلع آوران میں 4 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ

بلوچستان، ضلع آوران میں 4 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ
بلوچستان کے ضلع آوران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 اور گہرائی 76 کلومیٹر تھی۔
پاکستان میں بھی زلزلہ آگیا ، ضلع آوران میں خوف کا سماں ، جبکہ زلزلے کی شدت ٤.٦ ریکارڈ کی گئی ، جبکہ زلزلے کی گہرائی ٧٦ کلو میٹر تھی.#BOLNews #Earthquake pic.twitter.com/7zgazEq0u9
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 26, 2023
خیال رہے کہ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
دو روز قبل بھی وفاقی دارالحکومت، کے پی اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 47 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، کے پی اور پنجاب میں 6.8 شدت کا زلزلہ
زلزلے کا مرکز تاجکستان کے علاقے علیچر سے 47 کلو میٹر دور ہے۔ اس کے علاوہ ازبکستان، چین، بھارت، افغانستان اور کرغزستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس سے قبل اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں ریکٹر اسکیل پر 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، ضلع خاران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

