Advertisement

چیف سیکرٹری پنجاب کا یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

چیف سیکرٹری پنجاب

چیف سیکرٹری پنجاب کا یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو گورننس، سروس ڈلیوری بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس کے دوران کہا کہ انتظامی افسران خود فیلڈ میں نکل کر صورتحال کا جائزہ لیں۔ گورننس، سروس ڈلیوری میں واضح بہتری نظر آنی چاہیے۔

چیف سیکرٹری نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے اضلاع کو وارننگ جاری کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز منڈیوں کا دورہ کر کے نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں، یوریا کھاد کی مقررہ نرخوں پر وافر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، مراکز صحت میں ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

چیف سیکرٹری نے اس موقع پر شہروں میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے، وال چاکنگ کے خاتمے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version