سی ٹی ڈی پشاور کا گرینڈ آپریشن، دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار

سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 33 دہشتگرد گرفتار ( فائل فوٹو)
پشاور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گرینڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے ویژن کے مطابق ٹیرارزم فنانس کے روک تھام کیلئے محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور ریجن کی جانب سے دہشت گرد بھتہ خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا اور بمقام ٹیلہ بند بھتہ خوری میں ملوث دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار کرلیا۔
بھتہ خوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 01 بھتہ خور موقع پر ہلاک ہوگیا اور 05 گرفتار جبکہ 2 سے 3 موقع سے فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر، سی ٹی ڈی نے کارروائیاں تیز کردیں
ہلاک بھتہ خور کی شناخت سلیمان شاہ ولد فاتح گل جبکہ گرفتار بھتہ خوروں میں واقف اللہ ولد رازق اللہ، قریب اللہ عرف گڈ ولد امان اللہ، مزار خان ولد رئیس خان، خان ولد زرخان اور حکیم سید ولد گل سید شامل ہیں۔
مذکورہ بالا دہشت گرد بھتہ خوروں کا تعلق پڑوسی ملک افغانستان سے ہیں جو بھتہ خوری کی 20 سے 22 مختلف واقعات میں شہریوں اور کاروباری حضرات پر گرنیڈ حملوں اور فائرنگ میں ملوث رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خدشات، سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کردیے
بھتہ خوروں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 ہینڈ گرنیڈز، 2 پستول اور ایمونیشن برآمد ہوئی ہے تاہم تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہیں۔
واضح رہے کہ گرفتار بھتہ خورگروپ نے چند یوم قبل امتیاز ولد محمد یوسف سکنہ ارمڑ پایان سے افغان رابطہ نمبر کے ذریعے مبلغ 50 لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کیا تاہم انکار پر دہشت گرد بھتہ خوروں نے مذکورہ امتیاز کے بھٹہ خشت واقع ٹیلہ بند پشاور پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ اور فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس حملہ؛ پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 شہید، تمام دہشت گرد جہنم واصل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News