پشاور دھماکے کی تحقیقات کا معاملہ، حکام کو اہم معلومات مل گئیں

پشاور دھماکے کی تحقیقات کا معاملہ، حکام کو اہم معلومات مل گئیں
پشاور، پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے کی تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں حکام کو خودکش حملہ آور کے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے تحقیقاتی حکام کو معلوم ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم میں مسجد میں داخل ہوا تھا۔
Advertisementپشاور پولیس لائنز بم دھماکے کی فوٹیج خصوصی طور پر بول نیوز پر
براہ راست دیکھیں: https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/02/777276/amp/#BOLNews #Peshawarblast pic.twitter.com/ooPIUURi6a— BOL Network (@BOLNETWORK) February 2, 2023
تحقیقاتی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے خودکش حملہ آور جمعہ کے روز مسجد کے قریب سے ہی واپس چلا گیا تھا جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ خودکش حملہ آور کا نشانہ جمعہ کی نماز میں سینیئر پولیس قیادت تھی کیونکہ جمعہ کی نماز میں سی سی پی او اور سینیئر پولیس افسران اسی مسجد میں ادا کرتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے والے دن سوموار کے روز خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم میں مسجد میں داخل ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News