Advertisement

حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اتحادی جماعت

حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

قومی اسمبلی کے ہونے والے ضمنی انتخابات میں شکست کے خوف سے حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتیں انتخابات سے بھاگ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کی جانب سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے امیدواروں کو ضمنی انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے معاملے پر تقسیم تھی، پیپلزپارٹی نے حکومتی دباؤ پر بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی نے امیدواروں کو ہدایت کی۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی کی اکثریت ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی مخالف تھی تاہم پیپلزپارٹی پارٹی قیادت نے حتمی فیصلہ کیا۔

Advertisement

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ فسادی جماعت ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آجائے، فسادی جماعت استعفوں کی منظوری اور کبھی استعفے منظور نہ کرنے کے لئے عدالتوں میں جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنا تھا، ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ استعفے کیوں دیے تھے؟

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فسادی جماعت چکرا چکی ہے کہ کیا کرے، عدالت جائے، اسمبلی جائے، الیکشن میں جائے، ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کے استعفوں سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشستوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ 2023 کو ہوں گے۔

بعدازاں 3 فروری کو الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا، جس کے تحت 19 مارچ کو مذکورہ نشستوں پر انتخابات کی تاریخ دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version