وزارت دفاع کی انتخابات کے لیے رینجرز اور ایف سی فراہمی سے معذرت

وزارت دفاع کی انتخابات کے لیے رینجرز اور ایف سی فراہمی سے معذرت
وزارت دفاع نے خیبر پختونخوا، پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی کی 93 نشتوں پر ضمنی الیکشن کے لیے رینجرز اور ایف سی فراہمی سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق رینجرز اور ایف سی کی پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعیناتی پر وزارت دفاع نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔
وزارت دفاع نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا اور الیکشن کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی #BOLNews #Election pic.twitter.com/Q3g1bVd0Ta
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 9, 2023
رینجرز اور ایف سی کی پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعیناتی پر وزارت دفاع نے سیکرٹری داخلہ کو خط میں کہا کہ مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز بارڈر منیجمنٹ اور اندرونی سیکیورٹی منیجمنٹ میں مصروف ہیں۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ ملک میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، مسلح افواج 27 فروری سے 3 اپریل تک مردم شماری کے عمل میں مصروف ہوں گی۔
وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ضمنی اور خیبر پختونخوا، پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کے لیے آرمڈ فورسز کی تعیناتی قابل عمل نہیں۔ پنجاب رینجرز راجن پور ضمنی الیکشن میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر دستیاب ہوں گی۔
حکومت کا الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے اضافی فنڈز دینے سے انکار
دوسری جانب وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کیلئے اضافی فنڈز دینے سے انکار کردیا۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کے لیے اضافی فنڈ طلب کیا تھا جس پر وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے ملکی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کیلئے اضافی فنڈز دینے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کیلئے ہدایات جاری کر دیں
وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ ملک کی وسیع تر مفاد میں الیکشن کمیشن اضافی فنڈز کی طلبی کا مطالبہ واپس لے، ملک کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے اور سیلاب سے بحالی کیلئے بھی فنڈز درکار ہیں۔
الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ ملک آئی ایم ایف کے پروگرام کے مطابق چل رہا ہت جس کے سخت اہداف ہیں، حالات اچھے ہوئے تو اضافی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیش نے دونوں صوبوں میں انتخابات کیلئے 14 ارب روپے اضافی فنڈز مانگے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

