Advertisement

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔

دفتر خارجہ کی ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہنگری کا دو روزہ دورہ کیا، اس دوران اہم ملاقاتیں کیں اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے ہنگری میں ہیڈ آف مشنز کی سالانہ کانفرنس سے خطاب بھی کیا، انہوں نے جرمنی اور لیتھوانیا کے دورے بھی کیے تاہم مینوخ کانفرنس کی سائڈ لائنز پر وزیر خارجہ نے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں واضح کیا کہ گزشتہ روز وزیر دفاع نے افغانستان کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا، وزیر دفاع اور ان کے وفد کی افغان عبوری حکومت کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان نے کہا کہ ملاقاتوں کے دوران خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات پر گفتگو کی گئی، کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش خراسان کے دہشت گردی خطرات پر بھی بات چیت ہوئی تاہم پاک امریکہ ملاقات تجارتی مذاکرات واشنگٹن میں جاری ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ وزیر خزانہ آج تاشقند روانہ ہوں گے، پاکستان ازبکستان کے درمیان تجارت، ٹراسپورٹ، زراعت سمیت اہم امور پر بات ہو گی۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

صحافی ارشد شریف قتل کیس پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

صحافی ارشد شریف قتل کیس پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد شریف قتل کیس کا معاملہ کینیا کے صدر کے ساتھ اٹھایا، وزیراعظم نے ابھی تک کیے جانے والے تعاون پر کینیا کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کینیا سے مزید تعاون کی درخواست کی، کینیا کے صدر نے تحقیقات کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

طور خم بارڈر پاکستان کی طرف سے بند نہیں کیا گیا

ترجمان نے بتایا کہ طور خم بارڈر پاکستان کی طرف سے بند نہیں کیا گیا بلکہ افغانستان کی طرف سے بند کیا گیا ہے۔

Advertisement

ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے ناظم الامور گزشتہ روز کابل جانے والے وفد میں شامل تھے،  ناظم الامور بھی پاکستان وفد کے ساتھ واپس آگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version