Advertisement

دہشتگردی اور منشیات اسمگلنگ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ

دہشتگردی اور منشیات اسمگلنگ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا، وزیر خارجہ

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور منشیات اسمگلنگ کےچیلنجزکا مقابلہ کرنا ہوگا۔

 بلاول بھٹو زداری نے ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم ای سی) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان میری ٹائم کا سمندری تحفظ میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن مشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فوڈ سیکیورٹی، سیاحت کے شعبے سمندرکی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ بلیو اکنامی کو ملک کی معیشت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سمندری وسائل استعمال کرنے سے آنے والی نسلوں کا فائدہ ہوگا

بلاول بھٹو نے کہا کہ سمندری وسائل استعمال کرنے سے آنے والی نسلوں کا فائدہ ہوگا، پاکستان 85فیصد تجارت سمندر کے ذریعے کرتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی میڈیا بریف کا انعقاد

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ بڑے چیلنجز ہیں، دہشت گردی اور منشیات اسمگلنگ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

بلاول  بھٹو زداری نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے سمندر کی سطح بلند ہو رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے گلوبل وارمنگ بھی بڑھ رہی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی نمائش کا افتتاح

دوسری جانب پاک بحریہ کی جانب سے وزارت میری ٹائم افئیرز کے تعاون سے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم ای سی) کا انعقاد کیا گیا ہے، اس وقت اس نمائش کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پی آئی ایم ای سی کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود ہیں۔

Advertisement

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ آج کی اس تقریب میں سول ملٹری، غیر ملکی اور مقامی مندوبین کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 12-10 فروری تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جا رہی ہے، اس نمائش کا مقصد قومی اسٹیک ہولڈرز اور بین الاقوامی برادری کے درمیان پاکستان کی بلیو اکانومی کی استعداد کے بارے میں آگہی کا فروغ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پریمیئر ایڈیشن کا سافٹ لانچ

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ اپنی نوعیت کی اس پہلی نمائش اور کانفرنس میں غیر ملکی اور مقامی فرمز سمیت تقریباً 130 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نمائش کے ساتھ پاکستان نیوی کے زیراہتمام 10 سے 12 فروری 2023 تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز (این آئی ایم اے) کی جانب سے انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جہاں ممتاز بین الاقوامی اور قومی اسکالرز اپنے مقالہ جات پیش کریں گے تاہم کانفرنس کا عنوان ‘ بلیو اکانومی کا فروغ، ترقی پذیر ممالک کے لیے چیلنجز اور مواقع’ ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version