Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیر کا ترک زلزلہ متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے کا اعلان

وزیراعظم آزاد کشمیر

’فلسطین کےمعاملے پر صرف مذمت کافی نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے‘

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے وزیر اعظم تنویر الیاس کی جانب سے ترک کے زلزلہ متاثرین کے لیے ذاتی حیثیت میں ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ترک اور پاکستان کا بڑا مضبوط رشتہ ہے۔ آزاد کشمیر میں دوہزار پانچ کا زلزلہ ہولناک تھا، ترک صدر سمیت عوام نے کھل کر کشمیریوں کی مدد کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں ایک سے پانچ گریڈ تک ملازمین ایک دن کی تنخواہ زلزلہ متاثرین کو دے رہے ہیں اور پانچ سے اوپر گریڈ کے ملازمین پانچ دن کی تنخواہ ترک زلزلہ متاثرین کو بھیج رہے ہیں۔

 آزاد کشمیر کے وزیر اعظم تنویر الیاس نے مزید کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ترک عوام کو احساس دلانا ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم

Advertisement

اس سے قبل ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کردیا گیا تھا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ’وزیر اعظم ریلیف فنڈ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس فیصلے کی پیش نظر اراکان کابینہ کی جانب سے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے بھی خیر حضرات سے امداد کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی

اس موقع پر وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو دورہ ترکیہ سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

Advertisement

عالمی ادارہ خوراک کی شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

دوسری جانب عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے دنیا بھر سے شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ خوراک کا کہنا تھا کہ ترکیہ  اور شام  کے زلزلہ متاثرین کے لیے راشن اور کھانا فراہمی کے لیے  77  ملین ڈالرز درکار ہیں۔

عالمی ادارہ خوراک کی رپورٹ کے مطابق شام میں زلزلے سے 2 لاکھ 84 ہزار افراد بےگھر ہوئے  ہیں جبکہ  ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے باعث 5 لاکھ 90 ہزار لوگ بے گھر ہوئے ۔

عالمی ادارہ خوراک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے کے باعث بے گھر افراد میں 45 ہزار مہاجرین بھی شامل  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں شدید نوعیت کا زلزلہ؛ سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

Advertisement

 رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور شام میں سخت سردی ہے اور متاثرین کو گرم خوراک کی اشد ضرورت ہے۔ متاثرین کی امداد کے لیے جنگ زدہ یوکرین سے بھی ریسکیو ٹیمیں شام اور ترکیہ میں مصروف عمل ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کی صبح ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے اب تک 23 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جس میں بڑی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version