Advertisement

سپریم کورٹ میں پاکستان کے آئین کا مقدمہ چل رہا ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پاکستان کے آئین کا مقدمہ چل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر اس وقت جو صورتحال ہے وہ یہ ہے کہ لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے اور پھر ان کا پتہ ہی نہیں چلتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  امجد شعیب پاکس فوج کے لیفٹیننٹ جنرل  رہ چلے ہیں اور ان کی ہمارے نزدیک بہت عزت و احترام ہے جو کہ ہماری پارٹی کے کریٹک رہ چکے ہیں لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ جو تنقید کرے اسے اٹھالیا جائے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ محمد خان بھٹی کو غائب ہوئے 30 دن ہوگئے ہیں لیکن ان کا نہیں معلوم کے وہ کہاں ہیں، اور یہ جو تیزی سے مسنگ پرسن ہورہے ہیں اس پر تحریک انصاف کو تشویش ہے اور اس پر آواز اٹھانا ہر پاکستان کا فرض ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں جو مقدمہ ہے، یہ پاکستان کے آئین کا مقدمہ ہے جو کہ ایک بنیاد کے اوپر کھڑا ہے جو کہ آرٹیکل 2اے میں دی گئی ہے جو کہ یہ ہے کہ پاکستان کے اندر اللہ کی حاکمیت ہوگی اور اس حاکمیت میں دی گئی دائرہ اختیار کے مطابق جو منتخب ہیں وہ اختیار استعمال کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ معاملہ صرف ایک ہے کہ 14 جنوری کو پنجاب کی اسمبلی تحلیل ہوئی اور 18 تاریخ کو کے پی کی اسمبلی تحلیل ہوئی اور اس کے بعد ابھی تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں آئین نہیں بچا توکچھ نہیں بچے گا، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور کورنرس کے درمیان ٹیبل ٹینس کا میچ چل رہا ہے اور ان تمام معاملات میں عوام پیچھے ہی رہ گئے ہیں ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے جو صورتحال ہے وہ یہ ہے کہ تمام فریقین ے مطابق انتخابات 90 روز کے اندر ہونے ہیں جو کہ ایک متفقہ پوریشن ہے جس سوال کیا گیا کہ ہے کہ ’انتخابات کی تاریخ کون دے گا؟‘

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اشارہ دے چکے ہیں کہ اس کیس کا فیصؒہ کل ہوجائیگا اور ہمیں پوری پوری امید ہے کہ فتح پاکستان کے عوام کی ہوگی کیونکہ پاکستان کے اندر آئین اور جمہوریت ہے تو مارشل لاء نہیں ہوسکتا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت صرف الیکشن کروانے کے مقصد سے آتی ہے اور آئین کے مطابق90 دن کے بعد اسمبلیاں نہیں چل سکتیں  ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version