Advertisement

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو ملکر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے تاجر برادری سمیت سب کو مل کر مثبت کردار کرنا ہے۔

بلیغ الرحمان سے شاہدرہ تاجر بورڈ کے وفد کی صدر انجمن تاجران جی ٹی روڈ شاہدرہ عبدالروٴف نیازی کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں  وفد نے گورنر کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں تاجروں نے شاہدرہ میں ناقص منصوبہ بندی اور عجلت میں عوامی امنگوں کے برعکس فلائی اوور منصوبہ پر تحفظات کا اظہار کیا۔

تاجر برادری کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں

گورنر پنجاب نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت معاشی چیلنجز سمیت معاشرتی و دیگر مسائل کا شکار ہے۔

Advertisement

بلیغ الرحمان نے کہا کہ دہشت گردی کا عفریب پھر سے سر اٹھا رہا ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے تاجر برادری سمیت سب کو مل کر مثبت کردار کرنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار برادری ٹیکس دے کر ملک کی معیشت میں بہتری لانے کے ساتھ کئی لوگوں کو روزگار دینے کا ذریعہ بھی ہے، تاجر برادری ملک کی معیشت کی بہتری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، تاجر برادری کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

وفد کی گفتگو

دوسری جانب ملاقات میں وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری ملک کے معاشی حالات کو سمجھتے ہوئے حکومت سے بھرپور تعاون کر رہی ہے، جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تاجروں کی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے گئے۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ نیازی چوک (بتی چوک) سے امامیہ کالونی پھاٹک فلائی اوور اور ایکسپریس وے منصوبہ کو مکمل کیا جائے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبہ عجلت میں اور وفد کا کہنا تھا کہ ناقص منصوبہ بندی سے مسلم لیگ ن کے حکومت میں بنائے گئے منصوبے کو محدود کرکے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے عوام کے اربوں روپے کے ضیاع کا منصوبہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ تکنیکی مراحل مکمل کیے بغیر منصوبہ کا ٹینڈر ایوارڈ کردیا گیا ہے۔ وفاقی گورنمنٹ نے امامیہ کالونی پھاٹک فلائی اوور منصوبہ کی منظوری دیدی ہے۔

عبدالرؤف نیازی نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب گورنمنٹ کے اشتراک سے ان منصوبوں کو یکجا کر کے ایک جامع اور کار آمد منصوبہ بنایا جائے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کو تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے متوجہ کیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ وفد میں اشتیاق احمد، مجاہد نذیر اعوان، میاں محمد عارف، میاں اسامہ، عبدالقدیر خان، اجمل خان لودھی، محمد شفیق سلطانی اور چوہدری زاہد اقبال شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version