Advertisement

جیل بھرو تحریک کیلئے تیار ہیں، مقدمات سے نہیں ڈریں گے، عثمان ڈار

عثمان ڈار

جیل بھرو تحریک کیلئے تیار ہیں، مقدمات سے نہیں ڈریں گے، عثمان ڈار

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کیلئے ویسے ہی تیار ہیں، مقدمات سے نہیں ڈریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب کی ممکنہ کاروائی پر عثمان ڈار نے کاروائی کا بھرپور دفاع کرنے کا اعلان کر دیا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن کے مقدمے کا اوپن ٹرائل کیا جائے، سیالکوٹ کی عوام کے سامنے مقدمہ لڑنے کیلئے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے کی سزا 10 سال سے بھگت رہا ہوں جبکہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے پر انتقامی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ پیغامات پہلے ہی بھیج دیئے گئے تھے، انتقامی کاروائی کے مقابلے کیلئے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ڈاکوؤں نے اقتدار کی حوس میں بے شرمی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، عثمان ڈار

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن حکام مجھے بلائیں میں جرح کا منتظر ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے ورکرز کو اٹھا کر جعلی اور جھوٹے بیانات کون لے رہا ہے سب معلوم ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے مزید کہا کہ جیل بھرو تحریک کیلئے ویسے ہی تیار ہیں، مقدمات سے نہیں ڈریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version