Advertisement

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی

کوئٹہ؛ سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے 4 مبینہ حملہ آور ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کر کے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق تینوں دہشت گرد لکی مروت سے بذریعہ کار پشاور جارہے تھے، سی ٹی ڈی نے کار کو ٹریس کر کے تینوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کسی اہم ٹارگٹ، اہداف کو نشانہ بنانے کی غرض سے لکی مروت سے پشاور جارہے تھے۔

 سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں میں عمر زمان عرف عدنان، سلیم خان عرف ملنگ اور احمد نبی عرف ادریس شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار

چند روز قبل خانیوال میں بھی سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد عرفان اللہ ہلاک ہوگیا تھا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق خانیوال میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہوگئے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر عرفان اللہ کے نام سے ہوئی تاہم عرفان اللہ راولپنڈی کار بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک بھر میں حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانے بنانے کا منصوبہ کررہے تھے،  دہشت گرد کے قبضے سےخود کش جیکٹ، گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔

 مزید پڑھیں: دہشت گردی کے خدشات، سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کردیے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version