الیکشن کے اعلان سے سیاسی استحکام آئے گا، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے اعلان سے سیاسی استحکام آئے گا۔
علی محمد خان نے ‘دنیا بول ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے استعفے دیے تو حکومت نے منظور نہیں کیے، کہا گیا اسمبلی میں آکر بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض نہیں پی ٹی آئی اپوزیشن ہے۔ جب الیکشن کا ماحول بنے گا تو چیزیں نارمل ہونا شروع ہوجائیں گی، الیکشن کے اعلان سے سیاسی استحکام آئے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کی بادشاہت ہے، قائد اعظم کسی سیاسی گھرانے سے نہیں تھے۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کا فقدان ہے، صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کو جلد عام انتخابات کے لیے خط لکھا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر پر انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے پر زور دیا۔
خط میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا ہے تاہم انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں۔ الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابی شیڈول جاری کرے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہمارا مقصد ایک صاف و شفاف الیکشن ہے، علی محمد خان
انہوں نے مزید کہا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے تاکہ صوبائی اور مستقبل کے عام انتخابات کے حوالے سے خطرناک قیاس آرائیوں پر مبنی پروپیگنڈے کو ختم کیا جاسکے۔
صدر مملکت نے خط میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا حوالہ دیا اور کہا کہ آئین کا آرٹیکل 224 دو اسمبلی کے انتخابات تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر کرانے پر زور دیتا ہے اور آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد ای سی پی کا بنیادی اور لازمی فرض ہے۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے پر زور
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

